2025 میں پولیو کا تیسرا مریض سامنے آ گیا

0 2

ملک میں (2025) کے تیسرے وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ایک کیس کی تصدیق ہوگئی۔انسداد پولیو پروگرام کہ مطابق ضلع  سندھ لاڑکانہ، سے 1اور پولیو کیس سامنے آیا ہے، جو رواں سال صوبے میں رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ اس کیساتھ ہی سندھ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 2 اور خیبر پختونخوا میں 1 ہوگئی ہے۔گزشتہ سال (2024) میں ملک بھر میں (74) پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سے (27) بلوچستان،  23 سندھ، 22 خیبرپختونخوا، جب کہ ایک، ایک پنجاب اور اسلام آباد سے تھا۔

راولپنڈی سیکیورٹی آپریشن: اہم کمانڈر گرفتار

انسداد پولیو پروگرام کہ مطابق (2025 )کی پہلی ملک گیر پولیو مہم کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوچکی ہے، جس میں 99 فی صد اہداف حاصل کیے گیے۔ یہ مہم تین سے نو فروری (2025) تک جاری رہی، جس کے دوران 45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کہ قطرے پلائے گئے۔اس وقت ملک میں بگ کیچ اپ سرگرمی کا دوسرا دور جاری ہے، جس میں پانچ سال تک کہ بچوں کو (EPI )اینٹیجنز کہ ٹیکے لگوائے جارہے ہیں۔

 

پاکستان پولیو پروگرام کہ تحت کوئٹہ ڈویژن اور کراچی میں بیس اور 22 فروری کو فریکشنل (IPV-OPV) پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں تقریباً دس لاکھ بچوں کو پولیو کہ قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.