
دنیائےکرکٹ کادوسرابڑا میلہ،4میچ کی میزبانی آج لاہورکرےگا، آج کامیچ گروپ بی کی ٹیموں کہ مابین ہوگا، لاہورمیں(28) سال بعدعالمی کرکٹ کی رونقیں بحال، کرکٹ کہ بخار میں مبتلا دولہا اپنی شادی چھوڑ کر قذافی اسٹیڈیم پہنچا گیا۔تفصیلات کہ مطابق کرکٹ کہ دیوانوں پر اس کھیل کا جنون سوار ہے، (28) سال بعد لاہور میں عالمی کرکٹ کی بحالی پر بڑے، بچے، خواتین سبھی خوشگوار موڈ میں ہیں
اور آج کے میچ کیلے قذافی اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں۔ضلع جھنگ کا دولہا اپنی برات چھوڑ کر میچ دیکھنے پہنچ گیا، قذافی اسٹیڈیم کہ باہر سٹی نیوز نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے دلہے کا کہنا تھا کے اتنے سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں آئی ہے کرکٹ 1 شادی بعد میں،دلہے کا کہنا تھا کے دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، انٹرنیشنل ٹیم کو خوش آمدید کہنا ضروری ہے۔




