خوفناک انتقام! تیزاب گردی کیس میں خاتون کا سابق شوہر گرفتار
خوفناک انتقام! تیزاب گردی کیس میں خاتون کا سابق شوہر گرفتار
روالپنڈی میں واقعہ کہ علاقہ چکری روڈ میں خاتون پر تیزاب پھینکے جانے کہ واقعہ پر سی پی او راولپنڈی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا اس گھنائونے واقعہ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔ پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئےخاتون کہ سابق شوہر محمد ریاض کو گرفتار کر لیا ۔رپورٹ کہ مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب گردی کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب، کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرکہ متاثرہ خاتون کہ سابق شوہر کو گرفتار کرلیا ۔ اد رہے تیزاب گردی کا شکار ہونیوالی خاتون والد کہ ساتھ موٹر سائیکل پر تھیں کہ اس دوران ملزم نے تیزاب پھینکا، متاثرہ خاتون اور انکے والد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، ابتدائی تحقیقات کہ مطابق خاتون نے اپنے سابقہ شوہر سے خلعہ لی تھی، اس تناظر میں واقعہ ذاتی مسلہ کا شاخسانہ لگتا ہے۔ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ کی تمام ثبوتوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔خواتین کہ خلاف جرائم خصوصاً تیزاب گردی ناقابل برداشت ہیں ،ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائینگی ۔