شہدا کی یادگار جلانے والے دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، نواز شریف
لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کی یادگار جلانے اور ملک میں آگ لگانے والے دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کی 7 مذاکراتی کمیٹی کے اعلان پر نواز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں اور دہشت گردوں کے کسی بھی قسم کے مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوگی۔