ترکی نے غیر قانونی مقیم مزید 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا

0 30

اسلام آباد:  ترکی سے پاکستانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ترک حکام نے مزید 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے جو ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔تفصیلات کے مطابق ترکی نے غیر قانونی مقیم 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے، بے دخل افراد پرواز ٹی کے 711 سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے، جہاں ایف آئی اے نے ان کو انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا۔گزشتہ روز بھی ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا، اس سے قبل 23 نومبر کو 42 پاکستانیوں کو ترک حکام نے پکڑ کر ملک بدر کر دیا تھا جو وہاں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.