ڈپٹی کمشنر آغا نبیل اخترنے کہا کہ عوام کو ان کے دہلیز پر صحتکیبنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت ی ذمہ داری ہے
واشک 29نومبر: ۔ڈپٹی کمشنر آغا نبیل اخترنے کہا کہ عوام کو ان کے دہلیز پر صحتکیبنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت ی ذمہ داری ہے اس سلسلے کمشنر رخشان ڈویژن ایاز خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ضلع واشک کے سرکاری اداروں بالخصوص صحت اور تعلیم کے شعبوں پر ہسپتالوں اور اسکولوں کے دورے کا مقصد ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال بسیمہ کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر انھوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ جاوید ڈومکی بھی موجود تھے جبکہ ایم ایس ڈاکٹر نوراللہ عیسیٰ زئی نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر واشک نے کہا کہ سول ہسپتال بسیمہ ضلع واشک کا صحت کے حوالے سے بڑا مرکز ہے اس کے علاوہ سی پیک جیسی اہم شاہراہ پر واقع ہے ہسپتال عملے کو چاہئے وہ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو علاج معالجے کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور 24 گھنٹے ہسپتال کے عملے کو الرٹ رہنا چاہیے کیونکہ سی پیک روڑ میں اکثر اوقات روڑ حادثات رونما ہوتے ہیں جس کی بنا پر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اپنے موجودگی کو یقینی بنائیں اور اس دوران کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہسپتال کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی انہو ں نے کہا کہ تحصیل بسیمہ آبادی کے لحاظ سے ضلع واشک کا سب سے بڑاتحصیل ہیں اس لئے ضرورت کے مطابق یہاں کے لوگوں کو صحت کے حوالے سیسہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے انھوں نے کہا کہ تحصیل بسیمہ جوکہ 11222 کلو میٹر اسکور پر محیط ہیں اور اس تحصیل کی آبادی 74689 پر مشتمل ہیں پورے تحصیل بسیمہ میں صرف ایک سول ہسپتال ہے اس کی ضروریات کو پورا کیا جائیگا تاکہ مزید لوگوں کے علاج معالجے کی سہولیات میں مدد مل سکیں انہوں نے کہا کہ ضلع واشک صوبے کے دورافتادہ علاقوں میں شامل ہیں اور حکومت کی پہلی ترجیح ہوگی کہ وہ دیہی علاقوں میں بھی لوگوں کو ان کی دہلیز ہر جلد طبی سہولیات دی جائیں تاکہ کوئی مریض مایوس نہ لوٹے اور ان کا بہتر طور پر علاج کیا جاسکیں انھوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں صحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔