صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی سے معاشرے میں مثبت رجحان فروغ پائیں گے

0 37

کوئٹہ 29نومبر :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی سے معاشرے میں مثبت رجحان فروغ پائیں گے ۔کسی بھی معاشرے میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حاصل ہوتا ہے۔عوامی شکایت کے ازالہ کیلئے بلوچستان پولیس کوجدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا ہوگا دیگر صوبوں میں آن لائن ایف آئی آر کے اندراج سے پولیس کا مورال بلند ہوا ہے صوبائی حکومت کی اولین ترجیح یہی ہے کہ صوبے کے عوام کی کسی بھی شکایت کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے اور یہ تبھی ممکن ہے کہ ایک عام آدمی اپنی شکایت بغیر کسی پریشانی اور دباؤ کے ہم تک پہنچے گا ۔ اس کے لیے جس طرح دیگر صوبوں میں آن لائن ایف آئی آراندراج کا نظام قیام کیا گیا ہے جس سے کافی حد تک شکایت حل ہوچکے ہیں دیگر صوبوں کی نسبت ماضی میں بلوچستان کو زیادہ پسماندہ رکھا گیا تھا۔ موجودہ حکومت اپنے عوام کو انصاف کے تقاضے پورا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے خو اہاں ہے۔ اس کے لیے تھانہ خوف کو ختم اسی صورت کیا جاسکتا ہے کہ ہر بندہ اپنی شکایت گھر بیٹھے اعلی افسران تک پہنچا سکتا ہو۔ جس سے کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی، سفارش، رشوت کا خاتمہ ہوگا اور انصاف کی جلد فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ نے آن لائن ایف آئی آر سسٹم کے حوالے سے دیے گئے بریفنگ کے موقع پر کیا اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حیدرعلی شکوہ،ایڈیشنل آئی جی پولیس محمد نعیم اکرم بروکا ڈی جی لیویز مجیب احمد قمبرانی ،ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ ودیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے مزیدکہا کہ بلو چستان کے مسا ئل کا حل اولین تر جیح ہے۔صوبے کے لو گو ں کو درپیش مسا ئل حل کر نا اور ان کی جا نو ں و املا ک کا تحفظ و سلا متی کو یقینی بنا نا حکو مت کی ذمہ داری ہے ۔ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ موجودہ حکومت عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کر رہی ہے۔صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت کیلئے ایک ٹیم ورک کے تحت صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے دن رات اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.