لیگی ترجمانوں کو اپنے قائد کے پلیٹلیٹس کی بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی ،فردوس عاشق اعوان

0 27

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی ترجمانوں کو اپنے قائد کے پلیٹلیٹس کی بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی ہے،آپ منتخب وزیراعظم پر تنقید کر کے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ،جنرل جیلانی کے سائے میں پروان چڑھنے والے منتخب وزیراعظم کے حوالے سے بغض پر مبنی بیانات داغ رہے ہیں۔جمعہ کووزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ لیگی ترجمانوں کو اپنے قائد کے پلیٹلیٹس کی بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی ہے،آج ظل سبحانی کی صحت سے متعلق دعا کی اپیل کیوں نہیں کی؟آپ پاکستان کے مقبول رہنما اور منتخب وزیراعظم پر تنقید کر کے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،ہاں آپ نے ٹھیک کہا وزیراعظم عمران خان کرپشن کے فارمولوں سے آگاہ نہیں ہیں اور نہ ہی اپنے رفقاء کے ذاتی کاروبار کو تحفظ دیتے ہیں،جنرل جیلانی کے سائے میں پروان چڑھنے والے منتخب وزیراعظم کے حوالے سے بغض پر مبنی بیانات داغ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.