پیپلز پارٹی نے ہمیشہ طلباء یونینز کی حمایت کی ، پر امن جمہوری عمل کی بحالی کیلئے طلباء کاجذبہ متاثرکن ہے، بلاول بھٹو
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ طلباء یونینز کی حمایت کی ہے، پر امن جمہوری عمل کی بحالی کیلئے طلباء کاجذبہ متاثرکن ہے، انسداد جنسی ہراسگی قانون کے نفاذ سے یونیورسٹیز کو تخریب کاری سے بچایا جا سکتا ہے، آج پورے ملک میں طلباء یونینز کی بحالی کیلئے طلباء مارچ کر رہے ہیں۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سٹوڈنٹ یونینز کی حمایت کی ہے اور بے نظیر بھٹو کا سٹوڈنٹ یونینز بحال کرنے کااقدام واپس لیا گیا جبکہ ایسے اقدام واپس لینے سے معاشرے کو سیاست سے دور کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یونینز بحالی کیلئے آج طلباء یکجہتی مارچ کر رہے ہیں، مارچ کا مقصد تعلیم کا حق اور یونیورسٹیز کو نجکاری کرنے سے روکنا ہے، پر امن جمہوری عمل کی بحالی کیلئے طلباء کی نئی نسل کا جذبہ متاثر کن ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ انسداد جنسی ہراسگی قانون کا نفاذ یونیورسٹیز کو تخریب کاری سے بچا سکتا ہے۔(اح+م ا)