اردن کی پاکستان کو غذا کی کمی دور کرنے کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی

0 26

اسلام آباد:  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا سے ملاقات میں اردن کی شہزادی سارا زید نے غذا کی کمی کو دور کرنے کے حوالے سے تعاون کا یقین دلایا اور کہا اسلامک بینک ڈویلپمنٹ کے تعاون سے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ظفرمرزا کی اردن کی شہزادی سارازید سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ورلڈفوڈپروگرام کے نمائندے بھی شامل تھے۔ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ملاقات میں پاکستان میں نیوٹریشن،اسٹنٹنگ کیایشوپرتفصیلی بات چیت ہوئی، نیوٹریشن کیحوالے سے پاکستان شہزادی سارا کیلئے اہم ملک ہے وہ نیوٹریشن کے حوالے سے فنڈقائم کرنا چاہتی ہیں۔معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر538ارب لاگت کاجامع پروگرام ترتیب دیا ، نیوٹریشن،اسٹنٹگ کے حوالے سے صوبوں سے ملکر کام کر رہے ہیں، اردن کی شہزادی نے غذا کی کمی کو دور کرنے کے حوالے سے تعاون کا یقین دلایا۔شہزادی سارازید نے کہا اسلامک بینک ڈویلپمنٹ کے تعاون سے وسائل فراہم کئے جائیں گے جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے غذائیت کی کمی کو دور کرنے کیلئے بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.