او آئی سی کشمیریوں کی مدد کرے، صدر آزادکشمیر کا مطالبہ

0 32

اسلام آباد:  آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم(او آئی سی)کشمیریوں کی مدد کے لیے موثر اقدامات کرے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر نے او آئی سی سمیت سعودی حکام پر بھی زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کرفیو کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہے۔مسعود خان کا کہنا تھا کہ یواین کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکلا جائے، بھارت کشمیر میں جاری مظالم بند کرے، کشمیری عوام خود کو یتیم نہ سمجھیں ہم ہر محاذ پر مدد کریں گے، او آئی سی کمیشن میں مسئلہ کشمیر تفصیل سے پیش کر چکا ہوں۔انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ او آئی سی اور سعودی حکومت کشمیریوں کی مدد کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.