اہم خبریںبین الاقوامی

نیروبی میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث 37 افراد ہلاک

نیروبی:  نیروبی کے شمال مغربی کین یان علاقے میں مٹی کا بڑا تودہ گرنے کے باعث 37 افرا د ہلاک ہو گئے،مقامی انتظامیہ ویسٹ پوکاٹ کمیشنر نے کہا ہے 7 بچوں سمیت 12لاشیں ملبے سے نکال گئی ہیں جبکہ دیگر کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ،مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث بڑی تعداد میں مٹی کے تودے مغربی پوکاٹ میں 2 گائوں پر گرے جن کے باعث بنیادی ڈھانچے سڑکوں اور پلوں کی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، کینیا ریڈ کراس کے مطابق انہوں نے مغربی پوکاٹ کے لینڈ سلائیڈ متاثرین کو بچانے کیلئے اپنا ذاتی عملہ مقرر کر دیا ہے جو کہ کینیا کے جنوب مغربی علاقے میں ہمسایہ ممالک یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کے ساتھ واقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button