
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریاستی و سرحدی علاقہ جات صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صاحبزادہ محبوب سلطان نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور حکومت کے وژن کے فروغ اور اس پر عملدرآمد کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد اور رکن قومی اسمبلی رضا نصراللہ گھمن نے بھی جمعہ کو ملاقات کی۔




