اہم خبریںکھیل

انگلینڈ کے خلاف سیریز ، خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ(کل)سے شروع ہوگا

کراچی: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20سیریز کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پرسوں جمعرات سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر، کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی 20انٹرنیشنل میچز کی سیریز آئندہ ماہ ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔9 روزہ تربیتی کیمپ کیلئے 21 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں بسمعہ معروف، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم،صبا نذیر، سعدیہ اقبال، ثنا میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق حتمی سکواڈ کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا جبکہ قومی ٹیم 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button