اہم خبریںکھیل

پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ(آج) سے لاہور میں شروع ہوگی

لاہور: پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ (آج)پیر سے باغ جناح لاہور میں شروع ہو گی۔ اعصام الحق اور عقیل خان سمیت تمام ٹاپ مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں ڈیوس کپ اور ساف چیمپین شپ کھیلنے والی ٹیم سمیت ملک کے ٹاپ ٹین مرد اور خواتین کھلاڑی سنگل اورڈبلز میں شرکت کریں گے۔پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں سات لاکھ پرائز منی دی جائے گی۔ ایونٹ میں 17نومبر کو مختلف ایج گروپ کیٹیگریز میں کوالیفائنگ رانڈ کھیلے جائیں گے، سیکرٹری پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک اور سینئر وائس پریزیڈنٹ پنجاب لان ٹینس افضال شریف نے مزید بتایاکہ پنجاب میں پچھلے آٹھ سال میں جونئیر پر کام کررہے ہیں۔ گراس روٹ کو آباد کرنا ہے تاکہ پاکستان کا نام روشن ہو۔ میری پہلی کوشش ہے کہ پنجاب کے ڈومیسٹک سٹرکچر کو مضبوط کیا جائے۔ رشید ملک نے کہا کہ ایونٹ میں انڈر 6, انڈر 8, انڈر 10, انڈر 12، انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 18 کی کیٹگریز کے علاوہ مین سنگلز اور ڈبلز، ویمن سنگلز اور سینئر کیٹگری کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ ایونٹ سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ساف چیمپئن شپ اور ڈیوس کپ کے لئے اچھی پریکٹس ملے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button