اہم خبریںپاکستان

انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں اغوا بچہ برآمد

راولپنڈی : راولپنڈی پولیس نے بچوں سے زیادتی کرنے والے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کے قریبی ساتھی خرم کالا کو گرفتار کرلیا۔انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کے جرائم کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔ راول پنڈی میں تھانہ روات پولیس نے سہیل ایاز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 12 سالہ بچے عدیل خان کو برآمد کر لیا جو انڈے بیچ کرروزی کماتا تھا۔ پولیس نے ملزم سہیل ایاز کی قیمتی گاڑی بھی بر آمد کرلی ہے۔سی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ سہیل ایاز نے بچے کو اغوا کیا، آئس پلا کربدفعلی کی اور اسے 2ماہ تک اپنے پاس رکھا، پھر اسے اپنے ساتھی خرم کالاکے پاس بھیج دیا، جس نے بھی مغوی عدیل سے زیادتی کی۔سی پی او کے مطابق پولیس نے ملزم خرم عرف کالا کو بھی گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ سہیل ایاز بچوں کو زیادتی کے لئے سپلائی کرنے کا کام کرتا ہے، جس کے ساتھ ساتھ وہ چرس اور آئس بیچنے کا دھندہ بھی کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button