
کوئٹہ: کوئٹہ ائیرپورٹ پر کسٹم حکام کی جانب سے کامیاب کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر غیرملکی ممنوعہ ادویات قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔قبضے میں لئے جانے والے ادویات میں بو ویبن سوموٹوٹروفین (ہارمونز والی انجکشنز) شامل ہیں ۔کسٹم ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کلکٹرکسٹم پروینٹیو کوئٹہ افتخار احمد کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کیلئے ایڈیشنل کلکٹر پروینٹیویاسر وہاب کلہوڑ، ڈپٹی کلکٹر چودہدری عمران افضل ،اسسٹنٹ کلکٹر رانا عمیر ،سپرنٹنڈنٹ اسلم خان اور انسپکٹر میر قلم کوہداہات جاری کی جس پر انہوں نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر دبئی سے آنیو الی فلائٹس میں مشکوک بیگز کی تلاشی لی تو بڑے پیمانے پر جانوروں کے دودھ اور گروتھ بڑھانے والے ھارمونز والی انجکشن بوسٹین (جو کہ بو ویبن سوموٹوٹروفین کی مجموعہ )جنہیں پانچ بیگز میں چھپایاگیاتھا برآمدہونے والے انجکشنز کی تعداد20000ہے ،کورین کمپنی کی یہ ادویات جنوبی افریقہ میں رجسٹرڈ ہے جنہیں کوئٹہ اسمگل کرنے کے بعد پورے ملک میں سپلائی کیاجاناتھا ،برآمد کئے جانے والے ادویات کی قیمت 6کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ،دونوں کارروائیاں گزشتہ روز عمل میں لائی گئی ،دریںاثناء چیف کلکٹرکسٹم ڈاکٹر چودہدری ذوالفقار علی اور کلکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے اسٹاف کی کارروائی کو سراہاہے ۔




