اہم خبریںکھیل

جونیئر کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان نے ڈنمارک کے خلاف اپنا پہلا میچ جیت لیا

تہران: جونیئر کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان نے ڈنمارک کے خلاف اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ ایران کے شہر کش میں کھیلے جارہے پہلے جونیئر کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ڈنمارک کے خلاف اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ پاکستان نے 23کے مقابلے میں 72 پوائنٹس سے کامیابی پاکر اپنی برتری ثابت کی۔سیکرٹری فیڈریشن رانا سرور نے کہا کہ پاکستان کی جونیئر ٹیم پہلی بار کسی کبڈی کے انٹرنیشنل میلے میں شرکت کررہی ہے، ابتدائی میچ میں جیت سے لڑکوں کا مورال بلند ہوا ہے، یقین ہے کہ اگلے میچز میں بھی یہ ٹیم اچھا پرفارم کرکے ملک کا نام روشن کرے گی۔جونیئر کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان پول بی میں شامل ہے اور امید ہے کہ پاکستان سیمی فائنل تک رسائی پالے گا۔ رانا سرور کے مطابق بھارتی ٹیم اس جونیئر ورلڈ کپ میں شریک نہیں۔ میزبان ایران، سری لنکا، چائنیز تائی پے،ڈنمارک، عراق، ترکمانستان، کینیا، یوگنڈا، ملائیشیا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، بنگلا دیش اور افغانستان 9 سے 15 نومبر تک ہونے والے اس ایونٹ کاحصہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button