مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کے مظالم جاری،بانڈی پورہ میں دو نوجوان شہید
سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے انضمام کے بعد بھی بھارتی قابض فوج کے معصوم کشمیریوں پر ظلم جاری ہیں، کبھی آپرعیشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے کبھی خواتین کو رات کے اندھیرے میں زبردستی گھروں سے نکال کرگھر کی تلاشی لی جاتی ہے اور کبھی گھروں میں موجود کشمیری بانڈی پورہ میں دیکنھے کو ملا جب گذشتہ روز سے جاری سرچ آپریشن میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بانڈی پورہ کے لوڈارہ علاقے میںاتوار کے روز سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی گئی۔ تلاشی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو کل رات اور ایک کو پیر کی صبح شہید کر دیا گیا۔شہید نوجوانوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
