امریکا، کتے بھی وائٹ ہائوس کے مہمان بننے لگے

0 31

واشنگٹن: امریکی کارروائی میں ہلاک ہونے والے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا سراغ لگانے والا کتا جلد وائٹ ہاوس کا مہمان بنے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا پتہ لگانے میں امریکی کمانڈوز کی مدد کرنے والا ہیرو کتا جلد وائٹ ہاوس کا دورہ کرے گا۔کونن نامی یہ کتا گزشتہ ماہ شمال مغربی شام میں ابو بکر البغدادی کے ٹھکانے پر چھاپہ مارنے کے دوران زخمی ہوگیا تھا جو کہ اب ٹھیک ہو کر دوبارہ واپس آگیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ روز قبل اس حوالے سے ایک ٹوئٹ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے کتے کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ لکھا تھا کہ اس کتے نے داعش کے سربراہ کے پکڑے جانے اور ہلاکت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس کا نام ظاہر نہیں کیا اور کہا کہ یہ خفیہ ہی رہے گا۔تاہم، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کتے کا نام بتادیا گیا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ کونن جلد وائٹ ہاوس کا دورہ بھی کرے گا۔واضح رہے کہ رواں سال یکم نومبر کو داعش نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی امریکی آپریشن میں ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ داعش کی جانب سے جاری آڈیو بیان میں کہا گیاتھا کہ اے وفادار کمانڈر ہم آپ کی موت پر افسردہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.