امریکی وزیر خارجہ کی قطری وزیر دفاع سے ملاقات
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے قطر کے وزیر دفاع وسلامتی امور خالد بن محمد العطیہ سے دوطرفہ اورعلاقائی مسائل پرملاقات کی۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ایرانی موقف کے خلاف خلیج تعاون کونسل کے اتحاد کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دیگر دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر بھی بات چیت کی۔ان میں عراق ،شام اور لبنان کے مسائل بھی شامل تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پومپیو نے قطر کی مسلسل قریبی شراکت داری اور کئی مسائل پر تعاون کیلئے العطیہ کا شکریہ ادا کیا۔