لاہور ہائی کورٹ میں مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے درخواست دائر

0 27

لاہور:  لاہور ہائی کورٹ میں جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے درخواست دائرکردی گئی ۔ لاہور ہائی کورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ نیجے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری اوران کے خلاف بغاوت کی کارروائی کرنے کے لیے درخواست دائرکردی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں جس سے ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔موقف میں مزید کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاس جا کرعمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ، اس لیے مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.