صوبائی اسمبلی سردار سرفراز خان ڈومکی کے خصوصی فنڈ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے معذور افراد میں ٹرالی موٹرسائیکلوں کی تقسیم
سبی 02نومبر :۔کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ معاشرے میں معذور افراد کی اتنی عزت اور حوصلہ افزائی کریں تاکہ انہیں یہ احساس ہی نہ ہو کہ ہم معذور ہیں معذوری اللہ پاک کی طرف سے ہوتی ہے اور معزور افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی سردار سرفراز خان ڈومکی کے خصوصی فنڈ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے معذور افراد میں ٹرالی موٹرسائیکلوں کی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میر دین محمد مری اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی اور ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ معذور افراد ہماری خصوصی توجہ کے طلبگار ہوتے ہیں ان کو معذوری کا طعنہ دینا اور ان کا مذاق اڑانا گناہ کبیرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کبھی اپنے آپ کو معاشرے سے علیحدہ نہ سمجھیں کیو نکہ وہ بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ قوموں نے ہمیشہ اس صورت میں ترقی کی ہے جب انہوں نے معاشرے میں تمام افراد کو ایک سمجھا ہے ۔بعدازاں انہوں نے خصوصی طور پر رکن صوبائی اسمبلی سردار سرفراز خان ڈومکی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں۔