مولانا فضل الرحمان کو فائیو سٹار سہولتیں فراہم کی ہیں فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

0 34

اسلام آباد:  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو فائیو سٹار سہولتیں فراہم کی ہیں، ہم خوف زدہ ہوتے تو مولانا صاحب کو یہ سہولتیں کیسے دیتے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان کو آپ جانتے ہیں جتنی سہولت کاری کی ہے ، مولانا فضل الرحمان کو فائیو سٹار سہولتیں فراہم کی ہیں، اگر ہم خوف زدہ ہوتے تو مولانا صاحب کو یہ سہولتیں کیسے دیتے ، فردوس عاشق اعوان نے کہا انکے کھانے پینے اور انکو ایسا پرسکون ماحول دیا جہاں وہ جوش جذبے سے اسلام کے لئے نہیں اپنی ذات کیلئے گفتگو کریں،پاکستان کے عوام سنیں انکا ایجنڈہ کیا ہے انکی خواہشات اور انکے ارمان کیا ہیں ، انہوں نے کہا ان سب کے لئے ایک انوائیرمنٹ بنانا ضروری تھا سہولیات حکومت نے دے دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.