وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب عاشق حسین قریشی انتقال کر گئے

0 35

اسلام آباد :  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیر اعلی پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے بڑے صاحبزادے، نواب عاشق حسین قریشی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ(آج) ہفتہ کو 11 بجے دن ، ان کی رہائش گاہ “199بی-سکاچ کارنر-اپر مال لاہور” میں ادا کی جائے گی – جس کے بعد جسد خاکی ملتان روانہ کردیا جائے گا-جہاں، بعد نماز عصر،ساڑھے چار بجے بمقام دربار حضرت غوث بہاالدین ذکریا پر ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی – اس کے بعد مرحوم کو دربار کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.