پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ(کل) سڈنی میں کھیلا جائیگا

0 60

سڈنی:  پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ(کل)اتوار کو سڈنی میں کھیلا جائے گا، جمعہ کو قومی ٹیم نے آرام کیا۔پاکستان ٹیم (آج)ہفتے کی صبح سڈنی کرکٹ گراونڈ میں ٹریننگ کرے گی اورٹریننگ سیشن کے بعد کپتان بابر اعظم کی پریس کانفرنس شیڈول ہے جبکہ کپتان بابر اعظم اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ٹی ٹونٹی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا کے لیے سڈنی میں موجود ہے۔ دورہ آسڑیلیا کے دوران قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچز میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ پاکستان اور آسڑیلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق گذشہ روز شاہینوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا جبکہ جمعہ کو قومی ٹیم کے آرام کا دنتھا، پاکستان ٹیم ہفتے کی صبح سڈنی کرکٹ گراونڈ میں ٹریننگ کرے گی اورٹریننگ سیشن کے بعد کپتان بابر اعظم کی پریس کانفرنس شیڈول ہے جبکہ کپتان بابر اعظم اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ٹی ٹونٹی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کریں گے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے ٹور میچ کے ہی 12کھلاڑیوں میں سے پلئینگ الیون کا انتخاب ہو گاجس کے لیے آصف علی اور خوشدل شاہ میں سے ایک کا فیصلہ ہو گا تاہم ٹیم مینجمنٹ آصف علی کو ابھی مزید موقع دینے کے حق میں دکھائی دے رہی ہے،یاد رہے کہ آصف علی ٹور میچ میں صفر پر آوٹ ہو گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.