ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میںڈی پیک کااجلاس منعقد ہو ا

0 31

زیارت 31اکتوبر :۔ ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میںڈی پیک کااجلاس منعقد ہو ا،اجلاس میں ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹرمقبول کاکڑنے بریفنگ دی اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد علی کاسی اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مندمعاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔بلوچستان میں پولیو وائرس سے نمٹنا ایک چیلنج ہے ،جس سے نمٹنے کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے،یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،اس سے بلوچستان کا وقار او رقوم کے معماروں کا مستقبل وابستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، بلوچستان سے ہر حال میں پولیو کا خاتمہ کرنا ہے،پولیو کی وجہ سے ہمارے بچے مستقل طور پر معذور ہورہے ہیں اور ہمارا مستقبل خطرے میں ہے ،پولیو ایک ناسور ہے ،اس موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ،پولیو مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے ناسور مر ض کا خاتمہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں عوام کا تعاون بہت ضروری ہے اور پولیو کے سلسلے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے ،عوام میں شعور اجاگر نے میں علماء سول سوسائٹی اور میڈیا اہم کردار ادا کرسکتے ہیںانہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے حکومتی سطح پر بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور بلوچستان کو بہت جلدپولیو فری صوبہ بنائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.