وزیراعظم 9 نومبر کوکرتارپور راہداری کا افتتاح کریں ،شاہ محمود قریشی

0 30

لاہور:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 9 نومبر کو وزیراعظم کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں ،کرتارپورر اہداری خیرسگالی کا پیغام ہے،ملک میں احتجاج کرنے والے حکومت سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری کریں تو کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا، حکومت جمہوری روایت کی پاسداری ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والے قانون کے دائرے میں اظہار رائے کر سکتے ہیں، حکومت کا رویہ جمہوری ہے اور رہبر کمیٹی سے معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کے شرکاء کو راستے میں کہیں نہیں روکا گیا جبکہ ہم اسلام آباد دھرنے کیلئے آرہے تھے تو گوجرانوالہ میں بھی حملہ ہوا تھا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رہبر کمیٹی نے معاہدے کے بعد کراچی روانہ ہوئے جبکہ رہبر کمیٹی نے معاہدہ کیا ہے اور حکومت اس پر کار بند ہے، اپوزیشن جو کہنا چاہتے ہیں کہیں، جبکہ احتجاج کرنے والوں اور اسلام آباد انتظامیہ کے دوران معاہدہ ہوا ہے اور معاہدے کی پاسداری کی صورت میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی احتجاج سے پہلے ہی حکومت کی تمام تر توجہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر تھی مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق کی پامالی کو عالمی میڈیا اجاگر کر رہا تھا جبکہ احتجاج شروع ہوا تو مقامی میڈیا کی توجہ تقسیم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے بھارتی میڈیا بھی ہمارے اندرونی حالات کو منفی انداز میں پیش کر رہا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ ہماری جانب سے خیرسگالی کا پیغام ہے اور راہداری کھولنے سے دنیا بھر کی سکھ برادری کو خیرسگالی کا پیغام دیا ہے جبکہ ہم نے ثابت کیا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے متنازعہ ہونے کو بھارت بھی عالمی سطح پر تسلیم کر چکا ہے اور مسئلہ کشمیر کے تنازعہ پر اقوام متحدہ کی کئی قراردادیں موجود ہیں جبکہ کشمیر پر ہم پر امن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اندر اور گوردوارے آباد ہیں جو جانا چاہیے چا سکتا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کی نماز کی اجازت نہیں ہے اور مساجد میں تالے ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارا جمہوری رویہ ہے اسے برقرار رکھیں گے اور امید کرتے ہیں جس وضع داری کا مظاہرہ حکومت نے کیا اور اپوزیشن بھی کرے گی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پانچ دہائیوں سے کھٹائی پر پڑا تھا اس حکومت نے اس کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جو اور بھارت مکروہ چرہ دنیا میں بے نقاب کیا ہے، بھارت خود کو دنیا کی سب سیبڑی جمہوریت کہلواتا تھا لیکن دنیا نے اس کی اصلیت دیکھ لی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.