امریکی سفارتخانے کا تیزگام حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

0 36

اسلام آباد:  امریکی سفارتخانے نے رحیم یار خان میں تیزگام حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رحیم یار خان میں ٹرین کے المناک حادثے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کیا۔یاد رہے لیاقت پور کے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں تین بوگیوں میں سواردرجنوں مسافرزندہ جل گئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہیں۔حادثے کے بعد بہاولپور ملتان اوررحیم یارخان کیسرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،ایم ایس ڈی ایچ کیو لیاقت پورکیمطابق بارہ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے،جاں بحق اورزخمی کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں،چودہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ڈی سی او جنید اسلم کا کہنا ہے کہ متاثرہ تین بوگیوں میں دو سو سات مسافرسوارتھے،اکانومی کلاس کی دوبوگیاں امیرحسین اینڈ جماعت کے نام سے بک تھیں، اکانومی کی ایک بوگی میں77،دوسری میں 76مسافر سوار تھے،اکانومی کلاس کی بوگیوں میں مسافرزیادہ تر حیدرآباد سے سوارہوئے تھے جبکہ بزنس کلاس کی بوگی میں 54 مسافر سوار تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.