یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں گے،مولانا فضل الرحمان

0 35

لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہمیں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں گے،اسلام آباد پہنچنے پر عوامی رائے کا احترام نہ کیا تو آزادی مارچ مزید سخت ہو گا،اسلام آباد میں ہم اپنے مطالبات رکھیں گے، ایسا نہیں کہ اسلام آباد پہنچنے پرنتائج نہ ملنے پر تحریک رکے گی بلکہ تحریک کی کامیابی کی جدوجہد جاری رہے گی، ڈاکٹرز کی جانب سے نواز شریف سے ملنے سے روکا گیا ۔بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں میاں صاحب سے ملنے جانا چاہتا تھ، ڈاکٹر نے رابطہ کیا اور کہا کہ سابق وزیراعظم کا علاج جاری ہے ان سے ملاقات نہ کی جائے، نواز شریف کی طبیعت کے باعث ڈاکٹرز نے نواز شریف سے ملنے سے روکا ہے، میں ڈاکٹرز کے منع کرنے پر سروسز ہسپتال نہیں جا رہا۔ صحافی نے سوال کیا کہ اسلام آباد میں دھرنا ہو گا یا دوستی ہو گی؟جس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ اسلام آباد میں ہم اپنے مطالبات رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں گے،اسلام آباد دھرنے کا نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اسلام آباد پہنچنے پرنتائج نہ ملنے پر تحریک رکے گی بلکہ تحریک کی کامیابی کی جدوجہد جاری رکھوں گا،اگر اسلام آباد پہنچنے پر عوامی رائے کا احترام نہ کیا گیا تو آزادی مارچ مزید سخت ہو گا، کون کہتا ہے کہ فضل الرحمان اسلام آباد نہیں پہنچے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.