نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں، چیئرمین نیب

0 31

اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے، نیب نے گزشتہ 23ماہ میں قوم کے لوٹے گئے 71 ارب روپے برآمد کیے ،600بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں، نیب نے شکایت کی جانچ پڑتال سے لیکر ریفرنس دائر کرنے تک تقریباً دس ماہ کا وقت مقرر کیا ہے، نیب ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر یقین رکھتا ہے، نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیب کے آپریشن‘ پراسیکویشن‘ ٹریننگ اینڈ ریسرچ‘ آگاہی اور تدارک اور ہیومن ریسورس ڈویژن کے علاوہ نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب‘ پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبیلٹی اور ڈی جی آپریشن کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے تاکہ ان سے قوم کی لوٹی گئی رقوم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں نیب نے گزشتہ 23ماہ میں قوم کے لوٹے گئے 71 ارب روپے برآمد کرنے کے علاوہ 600بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں۔ نیب نے شکایت کی جانچ پڑتال سے لیکر ریفرنس دائر کرنے تک تقریباً دس ماہ کا وقت مقرر کیا ہے جو کہ دنیا کی کسی دوسری اتنی کرپشن ایجنسی نے مقرر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے نیب کیس زا دلوانے کی مجموعی شرح ستر فیصد ہے اس کے علاوہ معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب مضاربہ‘ مشارکہ سیکنڈلز میں ملوث 44 افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھرا کیا ہے اس کے علاوہ نیب ہائوسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو بھی ان کی اربوں روپے کی رقوم واپس کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر یقین رکھتا ہے نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ (ن غ/ آ چ)

Leave A Reply

Your email address will not be published.