ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی

0 37

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل کلاچی کے علاقے ہتھالہ روڈ پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں3 پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، سیکیورٹی فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ کے مقام پر پولیس موبائل کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں3 پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں، زخمی پولیس اہلکار طارق کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریش شروع کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.