نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز، پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اتار چڑھاو
لاہور: نواز شریف 5 روز سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج، سابق وزیر اعظم کی طبیعت بدستور ناساز ہے، نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اتار چڑھا کے ساتھ انجائنا کی بھی تکلیف کا سامنا ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق پلیٹ لیٹس کی گرتی تعداد نے نواز شریف کی صحت سے متعلق مسائل کو مزید گھمبیر کر دیا ہے سروسز ہسپتال میں داخل نواز شریف شوگر، ذہنی تنا، ہائپر لیپڈیمیا، گردوں کے مسائل اور دل کے عارضے کا شکار ہیں، دل کا آپریشن بھی ہوچکا ہے اور اسٹنٹ بھی ڈالا گیا ہے، پلیٹ لیٹس کی تعداد 50 ہزار ہو تو سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔بورڈ نے نواز شریف کو سفر کی اجازت دل کا مرض نہ ہونے سے مشروط کی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے ٹیسٹوں کی روشنی میں نواز شریف کا علاج امیونو گلوبین کے انجکشنز سے جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ بورڈ نے تجویز دی ہے کہ مریض کو امیونوگلوبین کے مزید 80 انجکشن لگانا ضروری ہیں، ان انجیکشنز کی مدد سے مریض کی اندرونی بلیڈنگ روکنے اور پلیٹ لیٹس بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔