شوبز
احسن محسن اکرام کا بھاری رقم کیلئے سچی محبت چھوڑنے کا اعلان

لاہور( لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ منال خان کے منگیتر و اداکار احسن محسن اکرام نے انکشاف کیا ہے کہ اگر اُنہیں بھاری بھرکم رقم دی جائے تو وہ سچی محبت کو بھی چھوڑ دیں گے ۔انسٹاگرام پر احسن محسن اکرام کے انٹرویو کی ایک مختصر سی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے ۔ میزبان کی جانب سے احسن محسن سے سوال کیا گیا کہ ‘آپ کو اگر دس ملین ڈالرز اور سچی محبت میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہو تو آپ کا انتخاب کیا ہوگا؟’احسن محسن نے کہا کہ ‘میں دس ملین ڈالرز کا انتخاب کروں گا۔ اداکار نے مزیدکہا کہ ‘میں شاید سچی محبت کا بھی انتخاب کرسکتا ہوں۔



