اہم خبریںبین الاقوامی
ممتا بینر جی آدھا گھنٹہ انتظار کرانے کے بعد رپورٹ پکڑا کر روانہ ، مودی کو کوفت کا سامنا

نئی دہلی : انتظار میں بیٹھے مودی سے بات کرنے کے بجائے سمندری طوفان کے نقصانات سے متعلق رپورٹس متعلقہ حکام کے حوالے کیں، اور یہ کہتے ہوئے چلی گئیں کہ انہیں کئی ضروری کام نمٹانے ہیں، اس لئے رک نہیں سکتیں، جس پر مودی جی ممتا بینر جی کا منہ تکتے رہ گئے اور انہیں شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم مودی کے علاوہ گورنر مغربی بنگال اور بی جے پی کے ایک رکن کے علاوہ متعلقہ حکام موجود تھے ۔ بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق ممتا بینر جی نے رابطے پر بتایا کہ اجلاس وزیراعظم مودی نے اچانک بلایا تھا، انہوں نے وزیراعظم سے کہہ دیا تھا کہ وہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔




