اللہ کے کرم ، عوام اور والدہ کی دعائوں سے عدالت عالیہ نے نوازشریف کی ضمانت منظور کر لی ‘ شہبازشریف

0 32

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے عدالت سے نوازشریف کی ضمانت منظور ہو نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم ، عوام اور والدہ کی دعائوں سے عدالت عالیہ نے نوازشریف کی ضمانت منظور کر لی ہے‘ اس کیلئے میں اپنے وکلاخواجہ حارث ، امجد پرویز اور اعظم تارڑ سمیت ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے اس کیس کی تیاری میں ہماری پوری طرح معاونت کی ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت پوری قوم کیلئے باعث خوشی ہے ، نوازشریف اس وقت بڑی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں ، اللہ ان کو آپ کی دعاں سے صحت یاب فرمائے ، ڈاکٹرز محنت کر رہے ہیں اور پوری کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کے مرض کی کل تک صحیح تشخیص نہیں ہوپائی ، جو ادویات نوازشریف اپنے دل کیلئے کھا رہے تھے ان کا بیماری سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ڈاکٹر ابھی بیماری کی سو فیصد جڑ تک نہیں پہنچ سکے ہیں لیکن نوازشریف کا علاج شروع کر دیا گیاہے اور انہیں ادویات دی جارہی ہیں ، عوام سے درخواست ہے کہ وہ ان کی صحت کیلئے دعا کریں ۔ شہبازشریف کا کہناتھا کہ پیر کے روز مریم نوازشریف کی بھی عدالت عالیہ سنے گی ، ان کیلئے بھی آپ دعا کریں ، نوازشریف کی بیٹی نے اپنے باپ کی تیمارداری کرنی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.