اہم خبریںبین الاقوامی

امریکی اور روسی صدور اگلے ماہ جنیوا میں ملاقات کے لیے تیار

ماسکو/ واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر اگلے ماہ کی 16 تاریخ کو جنیوا میں ہونے والی سربراہ اجلاس میں ملاقات کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی جس کے بعد امریکی اور روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن اور صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان پہلی ملاقات جنیوا میں 16 جون کو ہوگی۔

جو بائیڈن صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ جی -7  اجلاس، نیٹو اور یورپی یونین میں اپنے اہم مغربی حلیفوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں کے بعد وہ جنیوا جائیں گے جہاں روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button