
اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نوکنڈی تاماش خیل 103 کلومیٹر شاہراہ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماشو خیل سے پنجگور 200 کلومیٹر شاہراہ کا تفصیلی ڈیزائن تیار کیا جا رہا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر این 40 کو این 85 اور ایم 8 سے منسلک کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ چاغی تا نوکنڈی سیکٹر گوادر سے منسلک ہونے سے پورا ریجن آپس میں منسلک ہوجائے گا،ان شاہرایوں کی تعمیر سے ایران تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔




