اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک، وسطی و جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی

کوئٹہ  :  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطحی و جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گی۔

وادی کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں محکمہ موسمیات کے آج صبح ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیارت میں 26، قلات میں 28، نوکنڈی اور دالبندین 39 ،خضدار 35 ، لسبیلہ 42 ، ژوب 30، بارکھان 33، پنجگور 35، اوتھل 41، اوستہ محمد 42 ،گوادر 40، جیونی 38، اوڑمارہ 35 جبکہ پسنی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

صوبے میں سب سے زیادہ گرمی تربت اور سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے وسطی و جنوبی علاقوں میں شدید گرمی رہے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button