اہم خبریںبین الاقوامی
عرب ممالک داعش کے پھیلاؤ میں ملوث : لبنانی وزیر خارجہ

بیروت : لبنان کے عبوری وزیر خارجہ نے کہاہے کہ عرب ممالک خطے میں داعش کے پھیلاؤ میں ملوث ہیں، شربل وھبہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ داعش کو نینوا سے انبار اور پالمیرا تک پھیلانے والے ممالک وہی ہیں جو محبت اور دوستی کے دعوے دار بھی ہیں۔لبنانی وزیر خارجہ کے بیان پر عرب ملک سیخ پاہوگئے ،سعودی عرب،کویت اور عرب امارات نے لبنانی سفیروں کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔خلیج تعاون کونسل نے بھی لبنانی وزیر سے معافی کا مطالبہ کردیا۔ان کے اس بیان پر لبنان کے عبوری وزیراعظم سعد حریری نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیان کو بے بنیاد قراردیا۔ایسے بیان سے خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، جو پہلے ہی تناؤ اور مسائل کا شکار ہیں۔



