شوبز
مایوس کن پوسٹ کے بعد بھارتی اداکار کی کورونا سے موت

ممبئی : انتقال سے قبل راہول ووہرا نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے کورونا وائرس اور اس کے علاج سے متعلق ایک مایوس کن پوسٹ کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ہدایت کار اور لکھاری اروند گوہر نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے راہول ووہرا کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ روز راہول نے بتایا تھا کہ اگر انہیں بھی بہتر علاج میسر ہوتا تو ان کی زندگی بچ سکتی تھی۔




