شوبز
گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ لاہور میں انتقال کر گئیں

کراچی : عارف لوہار کی اہلیہ کو بخار ہوا تھا جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا، حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ دوسری جانب نجی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کو 2 گھنٹے قبل ہسپتال لایا گیا تھا، وہ کورونا کی علامات میں مبتلا تھیں، ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا تھا تاہم ٹیسٹ کرنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔




