اقوام متحدہ ایل او سی پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا نوٹس لے، ملیحہ لودھی

0 28

نیویارک:  ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کی امن ساز سرگرمیوں میں پیش پیش رہا ہے، پاکستان امن دستوں نے عالمی امن کے لیے بہت خدمات سرانجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار ملیحہ لودھی نے امن مشن آپریشنز کے نائب سیکرٹری جنرل ژان لا کرا سے الوداعی ملاقات کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایل او سی پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا نوٹس لے، ایل او سی پر بڑھتی بھارتی اشتعال انگیزی صورت حال مزید خطرناک کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں تعینات مبصر مشن مزید متحرک کرنے کی ضرورت ہے، رواں سال بھارت 2608 مرتبہ ایل اوسی کی خلاف ورزی کرچکا ہے، عالمی برادری معاملے کا نوٹس لے۔ملیحہ لودھی نے بتایا کہ رواں سال بھارتی فائرنگ سے 44 پاکستانی شہید ہوچکے ہیں، لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے معاملات مزید خطرے کی طرف جاسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.