اہم خبریںبین الاقوامی
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ ایک فلسطینی نوجوان شہید

ویب ڈیسک کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سولہ سالہ سیدیوسیف محمدنابلوس کے علاقے اودیا میں اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے شدیدزخمی ہو ئے تھے۔
ایک اورفلسطینی کوگزشتہ روزاحتجاج کے دوران گولی کانشانہ بنایاگیاجوہسپتال میں زیرعلاج ہے مغربی کنارے کے کئی مقامات پرفلسطینیوں اوراسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔



