اہم خبریںبین الاقوامی

بھارت: ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا

ویب ڈیسک کے مطابق  بھارت میں ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔  غٖیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں 15 روز کے دوران دوسری مرتبہ 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 4 لاکھ 6 ہزار 628 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔30 اپریل کو کورونا کے 4 لاکھ 2 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے،  بھارت میں ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 3800 سے زائد افراد کورونا وائرس سے دم توڑ گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جب کہ 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت نے جہاں وہاں کی عوام کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں اس وبا سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث ڈاکٹرز خود کشیاں کرنے لگے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button