ورلڈبینک کی ای او ڈی بی رینکنگ میں بہتری سے ہمارے منشور کا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا. وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے منشور کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے عالمی بینک کے رپورٹ میں 136 نمبر سے 108 نمبر پر آگیا ہے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے منشور کی ایک اور وعدہ پورا ہوا اور اس بار ایز آف ڈوئنگ بزنس کا وعدہ پورا ہوا ،وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ پاکستان کی ورلڈ بینک ای او ڈی بی رینکنگ میں تاریخی بہتری ہوئی ہے جبکہ گزشتہ دہائی میں پاکستان کی رینکنگ 50 درجے گر گئی تھی،پاکستان اب ای او ڈی بی رینکنگ میں136 سے108نمبر پر آ گیا ہے ،عالمی بینک کی رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ میں28 درجے بہتری آئی ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اس شاندار کامیابی پر حکومت میں شامل تمام متعلقہ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ کی تاریخ میں پاکستان کی کارکردگی سب سے زیادہ بہتر رہی ہے لیکن اب بھی ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ2020 کے آخر تک پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کے سرفہرست ممالک میں ہوگا۔