وزیر خا رجہ شاہ محمود قر یشی سے ملنے وزارت خا رجہ گئی تھی، حریم شاہ کا انکشاف

0 34

اسلام آ باد : ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وائرل ہونے والی اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خا رجہ کے دفتر وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی سے ملنے گئی تھی، مجھے وزیر خارجہ سے ذاتی کام تھا، جمعرات کے روز حریم شاہ نے ایک انٹر ویو میں بتا یا کہ میں بذات خود وزارت خا رجہ کے دفتر پہنچی ، مجھے وزیر خا رجہ سے ضروری کا م تھا لہذا ان سے ملنے کے لیئے و ہا ں گئی تھی،انہوں نے بتایا کہ میں نے دفتر خارجہ جانے کی کوئی درخواست نہیں دی، شناختی کارڈ چیک کر کے اندر جانے دیا گیا، اعلی سرکاری دفتر کے سیکیورٹی افسر سے اجازت لینے کے بعد ہی اندر داخل ہوئی تھی اور ویڈیو بنانے پر مجھے کسی نے نہیں روکا،حریم شاہ نے مزید بتایا وہ پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کی حمایتی ہیں اور پارٹی سے منسلک بھی ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ نوازشریف کے دور میں بھی میں وزیراعظم آفس میں آتی جاتی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.