
اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئرمین نادرا بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد لطیف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کے دودراز علاقوں میں نادرا سینیٹر ز کے قیام پر بریفنگ دی گئی ۔ چیئر مین نے کہاکہ نادرا کی رجسٹریشن ، شناختی کارڈ کے حصول کے حوالے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کے عوام کو آج بھی مشکلات درپیش ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نادرا حکام کو ہدایت کی کہ نئے منصوبوں کا آغاز کیا جائے اور موبائل یونٹس کے ذریعے عوام کی مشکلات کو حل کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ نادرا سینٹرز پر خواتین کے لیے علیحدہ انتظام اور خواتین پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے جدید نوعیت کی ٹیکنالوجی اور دیگر اقدامات پر نادرا کی تعریف کی۔



