لبنان،سڑک کھولنے کے آپریشن کے دوران فوجی اہلکار رو پڑا

0 37

بیروت: لبنان کے علاقے کسروان کے مقام پر سڑک کھلتے ہی مظاہرین اور فوجی اہلکار شیر و شکر ہوگے اور مظاہرین نے رونے والے فوجی کو گلے سے لگالیا۔تفصیلات کے مطابق حال میں لبنان میں حکومت کی پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کے خلاف عوام سطح پر مظاہروں کا آغاز ہواتو شہریوں نے احتجاج کے دوران مختلف اشیا کو آگ لگاکر سڑکیں بلاک کردی تاہم سیکیورٹی فورسز نے سڑکیں کھولنے کیلیے اور رکاوٹیں ہٹانے کیلیے آپریشن شروع کردیا ہے۔اس دوران ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی ہے جس میں ایک فوجی اہلکار کو سڑک سے رکاوٹیں ہٹانے کے دوران روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین نے لبنان کا قومی ترانہ گا کر فوجیوں کو سلامی پیش کی، اس موقع پر ایک اہلکار رو پڑا، ایک دوسرے شخص کو رونے والے سپاہی کو دلاسا دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے مطابق کسروان کیمقام پر سڑک کھلتے ہی مظاہرین اور فوجی اہلکار شیر وشکر ہوگئے،مظاہرین نے رونے والے ایک فوجی کو گلے لگا لیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ فوج کے حسن سلوک سے وہ ان کی راہ میں پلکیں بچھانے کو تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.