وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی باضابطہ منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری

0 32

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی باضابطہ منظوری دے دی ،وزیراعظم کی منظوری سے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں انہوںنے کہا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ریجن کی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کا اعلان کررہے ہیں،سندھ میں ریجنز کی تشکیل کیلئے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، آزادکشمیر میں تمام ڈویڑنز پر مشتمل ایک ریجن قائم کیا ہے، سیف اللہ خان نیازی نے کہا گلگت بلتستان کے ریجن میں گلگت بلتستان کی تمام ڈویڑنز شامل ہوں گی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے بھی ریجنل ڈھانچے کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد ریجن قومی اسمبلی کے حلقوں کے مطابق 3 اضلاع پر مشتمل ہوگا، صوبہ پنجاب کو شمالی، مرکزی اور جنوبی پنجاب نامی 3 ریجنز میں تقسیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور جنوبی پختونخوا نامی 4 ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے، بلوچستان کیلئے شمال مشرقی، جنوب مشرقی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ریجنز کی تشکیل کی منظوری دی ہے، جنوبی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزادجموں و کشمیر کی علاقائی حدود میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے،ان علاقوں میں موجودہ تنظیمی ڈھانچہ بدستور فرائض سرانجام دے گا مگر صوبے کی بجائے “ریجن” کا نام اور افعال استعمال کرے گا، سیف اللہ نیازی نے کہاان چاروں علاقوں کی تنطیمیں آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق ضلعی گورننگ باڈیز کی تقرریاں عمل میں لائیں، سیکرٹری او آئی سی مرکزی مجلس عاملہ سے منظوری شدہ او آئی سی بائی لاز کی روشنی میں تنظیمی سرگرمیاں آگے بڑھائیں، سیکرٹری اوآئی سی تمام ریجنز کیلئے ڈپٹی سیکرٹریز کی تقرریوں کا عمل مکمل کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.